23 اپریل 2014 - 10:55
سعودی عرب کے وزیر صحت عہدے سے برطرف

سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلنے سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد کے باعث وزیر صحت عبداللہ الربیہ کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث جدہ اور ریاض میں مزید دو شہری ہلاک ہوگئے جبکہ ستمبر 2012 میں سعودی عرب میں پھیلنے والے وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد81 ہوگئی، وزارت صحت کے مطابق کرونا وائرس کے مزید 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی، کرونا وائرس پھیلنے کے باعث سعودی عرب کے فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز نے وزیر صحت کو ان کے عہدے سےبرطرف کردیا ہے۔

.......

/169

لیبلز